**خلافِ قانون**

لوگ کہتے ہیں پانی میں لکڑی نہیں ڈوبتی
اور وجہ یہ بتاتے ہیں
Ù„Ú©Ú‘ÛŒ کا اپنا Ø+جم
چونکہ پانی کی اتنی ہی مقدار کے
بالمقابل زیادہ نہیں
اس لئے وہ سدا
سطØ+ آبِ رواں پہ رہے Ú¯ÛŒ مگر
ڈوبنے کا عمل اس پہ ہو گا نہیں
ازل سے یہ قدرت کا قانون ہے
اور قانونِ قدرت بدلتا نہیں
پہ میں سوچتا ہوں
اگر یہ Ø+قیقت میں قانون ہے
تو تیرے غم کے دریا میں
دل کیسے ڈوبا؟

(امجد اسلام امجد)